لاہور (آن لائن) پی سی بی کی جانب سے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی دورہ جنوبی افریقہ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باﺅلنگ پریکٹس کرائی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو دورہ جنوبی افریقہ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے پی سی بی کی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے چند روز قبل آئی سی سی صدر سے ملاقات کے دوران اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی سی سی کی طرف سے مثبت اشارے کے بعد پی سی بی نے محمد عامر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باﺅلنگ پریکٹس شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسی قسم کی خبریں آنے پر پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔