ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی کو پچھاڑ دیا

Nov 29, 2012


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی شاکر روبرگ کو شکست دیدی۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی اور اسرائیل کے کھلاڑی کو بیسٹ آف سیون میں 4-1 سے شکست دے کر گروپ کے تمام میچز جیتنے میں کامیاب ہوئے اور اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اسجد اقبال نے ہانگ کانگ کے وائی لیو کو 2 کو مقابلے میں 3 فریم سے شکست دے کر ناک آﺅٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزیدخبریں