کولمبو ٹیسٹ : سری لنکا کو فتح کیلئے 316 رنز‘ کیویز کو چھ وکٹیں درکار


کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، میزبان ٹیم کو کامیابی کےلئے مزید 316 رنز اور کیویز کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔ چوتھے روز سری لنکا نے 225 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو سمرا ویرا 76 اور سوراج رندیو 34 رنز پر کھیل رہے تھے، چوتھے روز کیوی باﺅلرز نے میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 244 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سمرا ویرا 76 رندیو 39 کولاسیکرا 6 اور رنگناہیراتھ 5 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساﺅتھی نے 5 ٹرینٹ بولٹ نے 4 اور جیتن پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی اور 194 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر کے اس نے میزبان ٹیم کو فتح کےلئے 363 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان روس ٹیلر 74 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔رنگناہیراتھ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بلے باز دوسری اننگز میں بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں پر 47 رنز بنا لئے تھے، میچ میں کامیابی کےلئے اسے مزید 316 رنز اور کیوی ٹیم کو 6 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ تھیلان سمرا ویرا اور اینجیلومیتھیوز وکٹ پر موجود ہیں۔ ٹم ساﺅتھی اور ڈگ بریسویل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...