لاہور (کلچر ل رپورٹر) اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعورآنے کی وجہ سے خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں جو خوش آئند ہے۔ اگر ایک لڑکی کو تعلیم دی جائے گی تو اس سے ایک پورا خاندان تعلیم یافتہ ہوگا۔ بعض شعبوں میں ہماری خواتین نے مردوں کو بھی مات دیدی ہے جس کی وجہ سے خواتین زیادہ با اعتماد طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں کامیابیوں کا طویل سفر انتہائی مختصر عرصے میں طے کیا جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔
اس حوالے سے میں اپنے آپ کو بڑی خوش نصیب سمجھتی ہوں۔