کراچی(مارکیٹ رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ اوریورو کی قیمت میں کمی رہی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام کے باعث ڈالرکی قیمت مزید15 پیسے اضافے پر97.45روپے پرآگئی ہے۔ جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید 97.10 روپے سے بڑھ کر97.25 روپے اورقیمت فروخت 97.30روپے سے مزید بڑھ کر97.45روپے کی بلند سطح پر پہنچ کر بند رہی یورو کی قیمت میں 10پیسے کمی اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے گزشتہ سطح پر مستحکم رہی اس طرح برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام پایا گیا۔ یوروکی قیمت خرید 124.70 روپے سے کم ہوکر 124.60 روپے اورقیمت فروخت 125.70روپے سے کم ہوکر125.60روپے کی نچلی سطح پر بند ہوگئی ہے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید154.30روپے اورقیمت فروخت 155.30روپے بغیر کسی تبدیلی کے گزشتہ سطح پر مستحکم ہوگئی ہے جبکہ موجودہ ہفتے کے تیسرے روز ڈالرودیگر کرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طورپر استحکام رہا۔
اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت بڑھ کر97.45روپے کی بلند سطح پرپہنچ گئی
Nov 29, 2012