شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی علالت کی وجہ سے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز کی سربراہی میں خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیاگیا۔خانہ کعبہ کو غسل دیئے جانے کی تقریب میں حرم انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس ،اعلیٰ سعودی حکام ،مسلم ممالک کے نمائندگان شریک تھے،خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھیگے ہوئے سفید کپڑے سے صاف کیاگیاجبکہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھ کی ہتھیلیوں سے صاف کیاگیااس دوران خانہ کعبہ کا دروازہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک کھلارہایاد رہےقبل ازیں خانہ کعبہ کو غسل سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ کی سربراہی میں دیاجاتارہاہےلیکن اپنی علالت کی وجہ سے وہ یہ فرائض سرانجام دینے سے قاصرتھے.