اسٹیٹ بینک نے تین ، چھ اور بارہ ماہ کیلئے ایک سو اڑتالیس ارب چھپن کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کردیے۔

Nov 29, 2012 | 13:27

کمرشل بینکوں کی جانب سے کمرشل بینکوں کو ان ٹریثری بلز کی خریداری کے لیے دو سو گیارہ ارب سولہ کروڑ روپے کی پیشکشیں کی گئیں تھی ۔اسٹیٹ بینک نے تین ماہ کی مدت کے لیے ستائیسارب تراسی کروڑ روپے ،چھ ماہ کی مدت کے لیے ایک سو بارہ ارب روپے اور بارہ ماہ کی مدت کے لیے آٹھ ارب اڑسٹھ  کروڑ روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے۔اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکو ں کو تین ماہ کے ٹی بلز 9.28فیصد، چھ ماہ کے ٹی بلز 9.31فیصد اور بارہ ماہ کی مدت کے ٹریثری بلز 9.37فیصد شرح سود پر فروخت کیے۔تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 9.50فیصد سے کم شرح سود پر ٹی بلز کی فروخت بھی ایک اشارہ ہے کہ آئندہ آنے والی مانیٹری پالیسی میں مزید پچاس بیسز پوائنٹس کی کمی ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں