چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے حکومت کو آرٹیکل ایک سو چون کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کالا باغ ڈیم بنانے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ حکومت مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات کی روشنی میں ڈیم تعمیر کرے۔ جوڈيشل ايکٹويزم پينل کی جانب سے دائر پٹيشن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مشترکہ مفادات کي کونسل نے انيس چوراسی ميں اور پھر دو ہزار چار ميں ڈيم کی تعمير کے حوالے سے سفارشات پيش کيں مگر وفاقی حکومت نے عمل نہيں کيا۔آرٹیکل نو اورچودہ کوسامنے رکھتے ہوئے بنیادی حقوق کا تحفظ ضروری ہے، اگر کالا باغ ڈیم نہ بنا تو پاکستان بنجر ہو جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ نے مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات کی روشنی میں کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے کا حکم دے دیا۔
Nov 29, 2012 | 15:08