انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چھیانوے روپے اڑسٹھ پیسے پر پہنچ گیا۔

جمعرات کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی خریداری میں نمایاں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت پچیس پیسے کے نمایاں اضافے کے بعد چھیانوے روپے اڑسٹھ پیسے رہی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر تیس پیسے گرکر ستانوے روپے پچھتر پیسے میں فروخت ہوا۔ امریکی ڈالر کے ساتھ ساتھ روپے کے مقابلے میں یورو کی قیمت میں بھی چالیس پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی بیس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو پچپن روپے پچاس پیسے میں فروخت ہوا۔

ای پیپر دی نیشن