لاہور(خصوصی رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں میں بچوں کے اندراج کے اہداف کا حصول ملینیم ڈویلپمنٹ گول کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پنجاب حکومت کے ترقیاتی پروگرام کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملینیم ڈویلپمنٹ گول کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی اور سماجی واقتصادی ترقی کے درمیان رابطے کو مزید جامع بنانے کی ضرورت ہے۔