دمشق/لندن/واشنگٹن(این این آئی)شام کے وسط میں واقع قدیم شہر الرقہ میں سرکاری فوج کے سکڈ میزائل حملوں اور کار بم دھماکے میں 72 افرادہلاک اور220زخمی ہوگئے،متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں الرقہ شہرکا قدیم الھال بازار ملبے کا ڈھیر بن گیا، آس پاس کی آبادیوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ شہر کا مشہور سیاحتی ہوٹل بھی منہدم ہوگیا،ہسپتالوں میں ادویات مارکیٹوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی،قبل ازیںدمشق کے وسط میں ایک کاربم دھماکے کے نتیجے میں 22افرادمارے گئے اور32سے زائد زخمی ہوگئے،ادھراقوام متحدہ ،امریکہ ،برطانیہ ،ترکی ،روس ،ایران نے تازہ سکڈ حملوں اوراس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
شام:سکڈ میزائل حملہ ، کار بم دھماکہ،72 افراد ہلاک،252 زخمی : نیوز ایجنسی
Nov 29, 2013