لاہور (کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ کمپنیوں کی سہولت کے لئے فارم اے/ بی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ لسٹڈ کمپنیوں کی طرف سے اب فارم اے/بی سولہ دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جب کہ نان لسٹڈ کمپنیوں کے لئے سوموار 2 دسمبرکو آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سالانہ حسابات جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 2 دسمبر تک تو سیع کر دی گئی ہے۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن نے رجسٹرڈ کمپنیوں کے فارم اے اور بی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
Nov 29, 2013