کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمٹ کی کاوشیں جاری‘ سوئس اور برطانوی کمپنیوں کا مرکزی دفتر کا دورہ

لاہور(خبر نگار)کوڑا کرکٹ سے بجلی کی ممکنہ پیداوار کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کوششیں جاری ہیں اور اس پروجیکٹ کے سلسلے میں سوئس اور برطانوی کمپنیوں کے وفد نے ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔برطانوی وفد کی قیادت مسٹر کین برائون نے کی۔ اس موقع پر ری نوئر گلوبل اور ایل ڈبلیو ایم سی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ ری نوئر گلوبل کی طر ف سے مسٹر برائون اور ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے ایم ڈی وسیم اجمل چوہدری نے مسودے پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں کوڑا کرکٹ سے بجلی کی پیداوار کے شعبے میں باہم تعاون کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن