نئے فوجی سربراہ‘ چیف جسٹس کی تقرری‘ بے یقینی کا خاتمہ‘ سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ 100 انڈیکس میں 412 پوائنٹس کا اضافہ

Nov 29, 2013

کراچی + لاہور (کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز زبردست تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس نے 412.14پوائنٹس اضافے پر 23800‘ 23900‘24000‘24100 کی 4نفسیاتی حدیں عبور کرلیں۔ دوبارہ 24180.49 کی  ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب 12ارب روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی گامزن رہی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کے اچھے اقدامات پر تمام دن تیزی رہی اورآئندہ دنوں معیشت میں بہتری متوقع ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے بینکوں‘سیمنٹ ‘ٹیلی کمیونیکیشن سمیت بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کرلی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 412.14پوائنٹس اضافے پر24180.49کی بلند سطح پر پہنچ گیا سرمایہ کاری میںایک کھرب 12 ارب روپے سے زائد اضافے پرمجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر58کھرب 31 ارب 64کروڑ 95لاکھ 18ہزار 318 روپے تجاوز کرگئی بدھ کے مقابلے میں 5 کروڑ 53لاکھ حصص کے سودوں میں اضافے  پر15کروڑ 38لاکھ 95ہزار 750 حصص کے سودوں میں نمایاں کاروبار رہا مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 374 کمپنیوں تک رہا اس میں 267 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘84میں کمی اور 23کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 110 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 48 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 6 کمپنیوں کے حصص میں کمی جب کہ 56 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس46.99 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ4633.61 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل29 لاکھ 10 ہزار 600 حصص کا کاروبار ہوا۔ جب کہ گزشتہ روز11 لاکھ 97 ہزار 600 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے8 لاکھ 30 ہزار 500 حصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے6 لاکھ17ہزار 500 حِصص۔ جب کہ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکے3 لاکھ 30 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ایم سی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 7.56 روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 8.75 روپے کم ہو گئی۔

مزیدخبریں