اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بری فوج کے سب سے سینئر لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے جمعرات کے روز جی ایچ کیو کی ملٹری سیکرٹری برانچ کو اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے مطلع کر دیا ہے۔ راشد محمود اور راحیل شریف کو جنرل کے عہدے پر ترقی ملنے کے باعث ہارون اسلم سپرسیڈ ہو گئے تھے اور فوجی روایات کے مطابق انہوں نے نوکری جاری رکھنے کے بجائے ریٹائرمنٹ لینے کو ترجیح دی۔ اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کے اعزاز میں چیف آف لاجسٹک سیکرٹریٹ میں الوداعی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ خود وہ وزیراعظم کی طرف سے جنرل کیانی کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی عشائیہ میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے ملٹری سیکرٹری برانچ کو ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا
Nov 29, 2013