پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان قیمتیں آئندہ ماہ بھی کم نہیں ہونگی: شاہد خاقان

اسلام آباد (خبرنگار + نوائے وقت رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں83 پیسے ڈیزل کی قیمت میں 79 پیسے فی لٹر  کا اضافہ امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 82 پیسے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل 30 نومبر کو اور اطلاق یکم دسمبر کو ہو گا جبکہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ماہ بھی کم نہیں ہوں گی، گیس چوری اور لاسز کی وجہ سے حکومت کو سالانہ 32 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، موسم سرما میں خیبر پی کے کو بھی گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی اور خیبر پی کے کے بعض علاقوں میں گیس بغیر میٹر استعمال ہو رہی ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپی کے میں گھریلو گیس  بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں وزیر پٹرولیم نے بریفنگ دی۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلال ورک کی سربراہی میں ہوا، وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ  بھر میں سی این جی تین دن بند رہیں گے، جب کہ سندھ میں صنعنوں کو گیس فراہمی ایک دن بند ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...