خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی کا مقصد معاشرے کو برائی سے بچانا ہے: سعودی مفتی اعظم

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ نے کہا ہے کہ خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی کا مقصد معاشرے کو برائی سے بچانا ہے۔ مدینہ منورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کا حق دینے کا ایشو معاشرے کیلئے کوئی اہم مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے معاشرے میں برائی پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے اس پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ادھر خواتین کو ڈرائیونگ کا حق دلانے کیلئے مہم چلانے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے انہیں یقین دلایا ہے کہ حکام اس پابندی کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...