آگ اور پانی کی طرح پاکستان اور بھارت کا ملاپ ناممکن ہے: بھارتی اخبار

Nov 29, 2013

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی میڈیا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اور دوستی کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ اور پانی کی طرح دونوں کا ملاپ ناممکن ہے، بھارت پاکستان کے بارے میں مغالطہ آرائی پر مبنی خیالات ترک جبکہ دس سال تک مذاکراتی عمل کو معطل کرے۔ اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی تقسیم دو قومی نظریے اور مذہب کی بنیاد پر ہوئی پاکستان ایک جہادی اور بھارت سیکولر ملک ہے دونوں ملکوں میں تفریق اور خلا کی حدیں طویل ہیں سیکولر بھارت کی جہادی ملک کے ساتھ کسی صورت فطری اور حقیقی دوستی نہیں ہوسکتی۔ مضمون میں بھارت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کے اندرونی حالات سے مشروط کرے جبکہ آئندہ دس سال تک کے لئے مذاکراتی عمل معطل کیا جائے ان دس برسوں میں پاکستان کے اندر ممکنہ طور پر دو انتخابات ہونگے اور امید ہے کہ آمریت سے پاک جمہوری انتقال اقتدار کے عمل سے صورتحال بہتر ہوجائے جس کے بعد دونوں ممالک مختلف چینلز کے ذریعے تجارت، تعلیم، پانی سمیت دیگر معاملات میں باہمی تعاون کے ذریعے فضا کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں