کرپشن ریفرنس: سابق ڈی جی پی ٹی اے عمران زبیری کو 7 سال قید 7 کروڑ جرمانہ کی سزا

Nov 29, 2013

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) عمران احمد زبیری کو مجرم قرار دیتے ہوئے سات کروڑ روپے جرمانہ اور سات سال قید کی سزا سنا دی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنا دیا۔ سابق ڈی جی پی ٹی اے پر قومی خزانے کو 80.17 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے 12 فروری 2010ء کو سابق ڈی جی عمران احمد زبیری اور نیشنل بنک آف پاکستان کے منیجر بلیو ایریا برانچ محمد ریاض کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا، فاضل عدالت نے بینک منیجر کو کیس میں بری کرنے جبکہ سابق ایم ڈی کیخلاف مذکورہ حکم جاری کر دیا۔

مزیدخبریں