حلقہ بندیاں نہ ہونے پر پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مؤخر

Nov 29, 2013

اسلام آباد (خبرنگار) الیکشن کمشن نے حلقہ بندیاں مکمل نہ ہونے پر پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مؤخر کر دیا۔ الیکشن کمشن نے 29 نومبر کو دونوں صوبوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب نے الیکشن کمشن کو درخواست دی ہے صوبے میں حلقہ بندیوں کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا لہٰذا 5 دسمبر تک مزید وقت دیا جائے،  اسی طرح سندھ نے بھی حلقہ بندیاں مکمل کرکے الیکشن کمشن میں رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب نے 5 دسمبر تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرکے رپورٹ جمع کرادی تو پھر فوراً شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں