وزیراعظم نوازشریف کل افغانستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم نوازشریف ہفتہ کو افغانستان کا دورہ کریں گے۔ پاک افغان تجارت اور دیگر امور پر بات ہو گی۔ پشاور سے کابل موٹر وے کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف دورہ کابل کے دوران صدر حامد کرزئی اور دیگر افغان حکام اور رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں اتحادی افواج کے انخلاء کے  بعد خطے کی صورتحال بھی زیر بحث آئیگی۔ پاکستان میں قید افغان طالبان رہنمائوں کی رہائی کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہو گا۔ نوازشریف افغان صدر کرزئی سے ملاقات میں افغانستان سے پاکستان میں در اندازی روکنے کا مطالبہ کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان  اعزاز احمد چودھری نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم صدر حامد کرزئی سے باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان میں امن ومفاہمت کے عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کرینگے ۔ اسلام آباد میں افغان لویہ جرگہ کے وفد نے حال ہی میں  وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد  ہونے والے اجلاس میں جرگہ نے افغانستان اور امریکہ کے درمیان سکیورٹی سمجھوتے کی منظوری دی۔ افغانستان  میں امن اور مفاہمت کے بارے میں پاکستان بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اس نے نہ صرف اہم طالبان  رہنما  ملاعبدالغنی برادر بلکہ کئی دیگر طالبان رہنمائوں کو بھی رہا کیا ۔ وزیراعظم لویہ جرگہ کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...