اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لاپتہ افراد کے کیس میں چیف جسٹس افتخار چودھری اور وزیر دفاع خواجہ آصف میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے انہیں وزیر دفاع بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’مبارک ہو آپ وزیر دفاع بن گئے‘‘ خواجہ آصف نے جواباً کہا ’’آپ نے پیش گوئی کی تھی میں وزیر دفاع بن گیا‘‘ چیف جسٹس نے کہا ’’کیا ایک اور آرڈر کریں‘‘ خواجہ آصف نے کہا’’ لاپتہ افراد سے متعلق جلد قانون سازی کی جائے گی۔