جسٹس تصدق کا قیدیوں کے کھانے سے چھپکلی برآمد ہونے کا ازخود نوٹس

جسٹس تصدق کا قیدیوں کے کھانے سے چھپکلی برآمد ہونے کا ازخود نوٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں قیدیوں کے کھانے سے چھپکلی برآمد ہونے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور رجسٹری میں مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قیدی خواتین نے اس وقت احتجاج شروع کیا جب ان کے کھانے سے چھپکلی برآمد ہوئی۔ عدالتی حکم پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کوٹ لکھپت جیل میں خواتین قیدیوں کے کھانے سے چھپکلی برآمد ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اس حوالے سے انکوائری جاری ہے جو بھی ذمہ دار ہو گا اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
سپریم کورٹس نوٹس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...