ممبئی حملے سے متعلق 99 فیصد شواہد پاکستان میں موجود ہیں: بھارت

ممبئی حملے سے متعلق 99 فیصد شواہد پاکستان میں موجود ہیں: بھارت

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ + اے این این) بھارت نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق 99 فیصد شواہد پاکستان میں موجود ہیں، ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے، بھارتی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں د ینگے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق وزارت خارجہ کے تر جمان نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجانا چاہیے ۔ ہم اس حوالے سے اپنے ملک کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے حالیہ دورہ بھارت سمیت پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی بات چیت ہوئی بھارت کو یقین دلایا گیا کہ ممبئی حملوں کے ملزموں سے متعلق جو کچھ بھی درکار ہوگا بھارت فراہم کرے گا۔ جن لوگوں نے ممئی حملے کیے وہ پاکستانی باشندے تھے پاکستان میں تربیت حاصل کی وہیں سے انہیں مالی معاونت ملی۔ اس لئے پاکستان کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی درانداز کو سرحد عبور نہیں کرنے دی جائے گی ۔یہ بات انہوں نے جموں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سشیل کمار نے کہا کہ بھارت پاکستان کے تعلقات بہتر کرنے میں سنجیدہ ہے لیکن پاکستان کو بھارت مخالف رویہ ترک کرنا ہوگا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے صورتحال میں بہتری آرہی ہے تاہم سرحد پار دراندازی کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش ہورہی ہیں جنہیں ناکام بنا دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...