لاہور (نیوز رپورٹر) نیپرا ٹیرف میں اضافے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہونے کے باوجود بجلی کے بلوں میں اضافہ شدہ ٹیرف کا اطلاق کر دیا۔ ماہ نومبر کے بجلی کے بلوں میں اکتوبر کے زائد ٹیرف کو بھی لاگو کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز نیپرا نے اضافہ شدہ ٹیرف لاگو کر دیا ہے جس کے تحت ماہانہ 200 یونٹ سے زائد بجلی پر فی یونٹ 5 ر وپے تک، 300 سے 700 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ 3 روپے 67 پیسے اور ماہانہ 700 سے زائد یونٹس کے استعمال پر فی یونٹ 2 روپے 93 پیسے جبکہ زرعی ٹیرف میں فی یونٹ 3 روپے 58 پیسے اضافہ ہو گا۔
ٹیرف لاگو
نیپرا نے معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود نومبر کے بلوں میں اکتوبر کے زائد ٹیرف کو بھی لاگو کردیا
نیپرا نے معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود نومبر کے بلوں میں اکتوبر کے زائد ٹیرف کو بھی لاگو کردیا
Nov 29, 2013