11 افسروں کی تقرری و تبادلے، اظہر اقبال ایڈیشنل سیکرٹری زراعت تعینات

11 افسروں کی تقرری و تبادلے، اظہر اقبال ایڈیشنل سیکرٹری زراعت تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 11 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سید اظہر اقبال ایم ڈی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری زراعت لگایا گیا ہے۔ صغیر احمد ڈپٹی سیکرٹری سروسز میٹر ٹو چیف سیکرٹری کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ٹو چیف سیکرٹری لگایا گیا ہے وسیم رستم سیکشن آفیسر ریگولیشن کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز ٹو چیف سیکرٹری لگا دیا گیا۔ کوثر خان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، تنویر احمد وڑائچ ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاو¿نڈیشن کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی، حسنین شیرانی کو ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ وہاڑی لگایا گیا ہے وہاں سے محمد سلیم کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئیں۔ واحد ارجمند ضیاءاسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کو او ایس ڈی، جمیل حسین سیکشن آفیسر محکمہ صحت کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ، غلام مصطفی سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن کو اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور، عبدالرزاق حسین چیمہ پروفیسر آف ہسٹری گورنمنٹ کالج چکوال کی 30 نومبر 2013ءسے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
11 افسروں کے تبادلے

ای پیپر دی نیشن