زکوۃ کا پرانا چیک سسٹم بحال کیا جائے

مکرمی! میری خادم اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ پرانا زکوۃ چیک سسٹم بحال کیا جائے کیونکہ نیا سسٹم ایزی پیسے کے ذریعے پیسے ملنے پر کچھ رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے غریب لوگوں کے پاس ایک تو موبائل نہیں ہے دوسرا اگر کسی کے پاس موبائل ہے تو وہ مسیج آئے تو پڑوس میں کسی نہ کسی سے پڑھوانا پڑتا ہے اور میسج آنے پر ہر مستحق بیوہ کا پردہ ظاہر ہو جاتا ہے برائے مہربانی فرما کر زکوۃ کا چیک سسٹم بحال کیا جائے اور ایزی پیسے کے دفتر کے چکر سے بچایا جائے۔(مولانا حاجی سلیم خان… جیل روڈ لاہور)

ای پیپر دی نیشن