4 حلقے حکومتی جنازے کے چار پائے بن جائیں گے: شیخ رشید

راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 30نومبر کو تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے گوجر خان‘ ٹیکسلا اور راولپنڈی کے عوام کا ایک بڑا قافلہ لال حویلی سے لیکر جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم‘صدر ‘چیف جسٹس پر حکومت کو الٹانے پر مقدمہ چل سکتا ہے تو جعلی الیکشن پر موجودہ حکومت کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں ہوسکتا ‘ 30نومبر کو امید ہے کہ اجازت مل جائے گی‘ کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی یا روکا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی ‘حکومت جہاں پر روکے گی وہیں دھرنے دیدیں گے۔ اگر میری جان کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری نوازشریف اور شہباز شریف پر عائد ہوگی‘ 4حلقے اس حکومت کے جنازے کے 4پائے بن جائیں گے۔ علاوہ دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شیخوں کا حساب کمزور نہیں ہوتا۔ حکمران 30 نومبر کا جلسہ روک کر دکھائیںمیری لال حویلی لے لو مگر بدلے میں جاتی امراءدینا ہوگا۔ سیدھی انگلی سے گھڑی نہ نکلے تو کنستر آری سے کاٹنا پڑے گا۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...