42 افراد کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا چالان عدالت میں پیش

Nov 29, 2014

لاہور (آن لائن+ خصوصی نامہ نگار) ماڈل ٹاو¿ن پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا 32 صفحات پر مشتمل چالان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا۔ 42 افرادکے خلاف چالان میں طاہر القادری کے بیٹے سمیت 3افراد کوبے گناہ قرار دیدیا گیا۔ چالان کے مطابق طاہرالقادری کے ویڈیو خطاب کی وجہ سے اشتعال پھیلا۔ منہاج القرآن مرکز سے فائرنگ بھی کی گئی۔ دوسری جانب عوامی تحریک کے ترجمان نے ایک بار پھر حکومتی چالان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج القرآن کے اندر سے فائرنگ کرنے کا الزام انتہائی شرانگیز ہے، حکومتی چالان میں بدنیتی کی بنا پر اصل حقائق مسخ کئے گئے، سربراہ عوامی تحریک کے متعلق چالان میں من گھڑت اور لغو الزام تراشی کی گئی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اندر سے فائرنگ کی فوٹیج سرکاری ٹی وی بھی آج تک پیش نہیں کر سکا، حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل کیوں نہیں دیتے؟
چالان پیش

مزیدخبریں