افتخار چودھری کا عمران خان کے الزامات کے بارے میں بات کرنے سے انکار

Nov 29, 2014

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی میں ملوث ہونے کے الزامات کے حوالے سے بات کر نے سے انکار کر دیا ہے۔، سابق چیف جسٹس نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کے الزامات کو چھوڑیں میں اس ایشو پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے ہتک عزت کے قانونی نوٹس بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اس بارے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کریں گے۔ جبکہ اس حوالے سے ان کے وکیل شیخ احسن الدین کا کہنا ہے کہ وہ ضروری کام سے لاہور جارہے ہیں واپس آنے کے بعد سابق چیف کی مشاورت سے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کریں گے حاضر سروس اور رےٹائر جج کی عزت برابر ہے جج قابل عزت ہیں کسی کو ان کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے سابق چیف، ساتھی ججز اور وکلاءکی قربانیوں کو نہیں بھلاےا جاسکتا ہے ملک میں اب مضبوط عدالتی نظام قائم ہو چکا ہے۔    

افتخار چودھری

مزیدخبریں