اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن (آج ) ہفتہ کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونےو الا مسئلہ فلسطین67برس گزر جانے کے بعد بھی حل نہ ہو سکا ہے ۔اقوام متحدہ 1947ءسے فلسطین میں امن کیلئے کوشاں ہے لیکن اسرائیلی فوج کے روز بروز بڑھتے مظالم کے باعث فلسطین کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔
عالمی دن