بیرونی قوتیں مسلمانوں کو آپس کے لڑائی جھگڑوں میں الجھانا چاہتی ہیں: حافظ سعید

Nov 29, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعةالدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلمانوںکو آپس کے لڑائی جھگڑوں اور فسادات میں الجھانا چاہتی ہیں۔5,4دسمبر کے مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ہونے والے اجتماع کا اہم مقصد اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ کارکنان گھر گھر جاکر اہل پاکستان کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دیں۔ جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا تھا لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ہم نے اللہ سے کئے ہوئے عہد کو پورا نہیں کیا۔ ہم نے لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کرنا اور انہیں سمجھانا ہے کہ ان خرابیوں کی اصلاح کیسے کی جا سکتی ہے؟ انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت اور پارٹی بازی نے امت مسلمہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ مسلمانوں میں ایک ملت اور ایک قوم کا تصور ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کفار کشمیر و فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھارہے ہیں۔ ہر روز مسلمانوں کو شہید اور نت نئے مظالم کی تاریخ رقم کی جارہی ہے۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ اللہ کے دشمن ملکوں و معاشروں پر مسلط ہیں اور منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کیا جا رہا ہے۔
حافظ سعید


مزیدخبریں