نیپرا کا بجلی کی قیمت میں 48 پیسے یونٹ کمی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Nov 29, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)  نیپرا  نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نیپرا  نے چند  روز  قبل  بجلی کی قیمت میں اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمٹ کی مد میں کمی کی تھی۔ کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی تمام تقسیم کار  کمپنیوں کے  صارفین کو بجلی کے دسمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

مزیدخبریں