عمران خان نے کوئی ٹیکس چوری نہیں کیا: شیریں مزاری

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ٹیکس چوری نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی جائیداد کا ٹیکس ادا کیا ہے اگر ٹیکس چوری کی ہے تو ایف بی آر ایکشن لے عمران کے تمام اثاثے ان کے نام پر ہیں، وزیر داخلہ سرکاری ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر بنی گالہ کی تصاویر لیتے رہے، کسی کے گھر کی تصاویر بنانا بے ہودہ حرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید خدا کیلئے سچ بولنا سیکھ لیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...