سعودی عرب نے نامزد پاکستانی سفیر منظور الحق کا ایگریمو منظور کر لیا

اسلام آباد (جاوید صدیق) سعودی عرب نے پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کے لئے نامزد سفیر منظور الحق کا ایگریمو منظور کر لیا ہے۔ ”نوائے وقت“ کو قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے بتایا کہ کئی ماہ کے وقفے کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کے نامزد سفیر کا اگریمو منظور کر لیا ہے۔ منظور الحق اس سے پہلے مصر میں پاکستان کے سفیر تھے۔ توقع ہے کہ وہ جلد اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے ابھی تک پاکستان میں اپنا سفیر نہیں بھیجا۔ اس وقت ناظم الامور ہی قائم مقام سفیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
منظور الحق

ای پیپر دی نیشن