اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگارخصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے خیبر پختون خواہ ہا¶س میں وزیراعلیٰ کی حفاظت پر مامور رینجرز کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح خیبر پی کے پولیس کو خیبر پی کے ہا¶س تک محدود کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے خیبر پی کے پولیس کے ان جوانوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں جو وزیراعلیٰ کی حفاظت کے لئے مامور ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی خدمات واپس لینے کے بعد خیبر پی کے کے وزراءنے گورنر سردار مہتاب احمد خان سے استدعا کی ہے کہ ان کی سکیورٹی واپس نہ لی جائے۔ وفاقی حکومت کے پاس شواہد موجود ہیں کہ خیبر پی کے پولیس کی بھاری تعداد تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرتی رہی۔ اب خیبر پی کے پولیس کے ان ہی جوانوں کو اسلام آباد آنے کی اجازت ہوگی جن کی وفاقی حکومت کو تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
رینجرز/فیصلہ
وزیراعلیٰ کے پی کے کی حفاظت پر مامور رینجرز کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ
Nov 29, 2014