متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کو ٹرسٹ کی پراپرٹی سے بیدخلی کا نوٹس بھجوا دیا

Nov 29, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کو ٹرسٹ کی پراپرٹی سے بے دخلی کا نوٹس بھجوا دیا۔، بے دخلی کا نوٹس عدالت کے حکم پر بھیجا گیا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق شیخ رشید احمد نے لال حویلی سے ملحقہ ٹرسٹ کی 10 مرلے سے زائد پراپرٹی پرویز مشرف دور سے ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔ اُن سے ٹرسٹ کی پراپرٹی خالی کرانے کے لئے ڈپٹی ایڈمنسٹریڑ راولپنڈی کی عدالت نے بے دخلی کا نوٹس بھجوا دیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر شیخ رشید نے سات یوم کے اندر اندر ٹرسٹ کی پراپرٹی پر اپنا ناجائز قبضہ ختم نہ کیا تو پھر انکے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
شیخ رشید/ نوٹس


مزیدخبریں