شارجہ+ لاہور (سپورٹس ڈیسک+ نمائندہ سپورٹس) تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن برینڈن میکولم کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر 249 رنز بنا لیے ہیں۔نیوزی لینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 102 رنز کی ضرورت ہے اور 9 وکٹیں باقی ہیں۔ کیوی کپتان برینڈن میکولم 153رنز جبکہ کین ولیمسن 76رنز پر کھیل رہے ہیں ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکیولم اور ٹام لیتھم نے پہلی اننگز کا آغاز کیا۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنے۔ٹام لیتھم 13رنز بناکرآﺅٹ ہوئے۔قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 351 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔ مارک کریگ نے 94 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔یہ ان کے کریئر کی بہترین باﺅلنگ ہے۔ محمد حفیظ 197رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ آخری پانچ وکٹیں سکور میں صرف 40 رنز کا اضافہ کر سکیں۔مصباح الحق 38 اسد شفیق11 سرفراز احمد 15 رنزبنا سکے۔ راس ٹیلر نے کیریئر کا 100واں کیچ پکڑا۔ دوسرے دن کا کھیل بھی فلپ ہیوز کی موت کے سوگ میں ایک دن کیلئے موخر کر دیا گیا تھا۔۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔محمد حفیظ کو 197 رنز پر ساو¿دی کی گیند پر بولٹ نے کیچ آو¿ٹ کیا۔شارجہ میں کھیلنے جانے والے اس میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کو اس ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے۔ابوظہبی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان نے 248 رنز سے جیتا تھا جبکہ دبئی میں کھیلا گیا دوسرا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بے نتیجہ رہا تھا۔