ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد سجاد فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد ( محمد فہیم انور سے) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد فائنل میں پہنچ گئے۔ بھارتی شہر بنگلور میں سیمی فائنل میں محمد سجاد نے چین کے زاﺅ زن ٹونگ کو 7-2سے شکست دی۔ محمد سجاد نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل تک پہنچنا اللہ تعالیٰ کی مہربانی، والدین اور قوم کی دعاﺅوں کی مرہون منت ہے۔ انشاءاللہ فائنل جیت کر پاکستان کو محمد یوسف، محمد آصف کے بعد تیسری بار ونکر کا عالمی چیمپئن بناﺅں گا۔ سیمی فائنل میں چایئنیز کھلاڑی نے مجھے دباﺅ میں کر دیا مگر اس کے بعد میں نے تین فریمز میں 120،103اور98کی بریکس کھیلیں جس سے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ انہوں نے کہا اب مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں ۔ انشاءاللہ آج فائنل میں چینی کھلاڑی یان بنگ ٹاﺅ کو شکست دینے کے بعد قوم کو خوشخبری دوں گا۔ قوم میری کامیابی کیلئے دعا کرے۔


ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...