”مائنس ون“ سازش کے باوجود ایم کیو ایم متحد ہے‘ عمران فکر چھوڑ دیں: رابطہ کمیٹی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا منشور پیش کریں دوسروں کی فکر چھوڑ دی۔ مائنس ون کی تمام سازشوں کے باوجود ایم کیو ایم کے کارکن متحد ہیں۔دریں اثناءایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں چھوٹی سی ریلی نے سارا دن میڈیا کو مصروف رکھا اور بلند و بانگ دعوے کئے گئے، کراچی کے زخم خوردہ ہونے کے وعدے کئے گئے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں مائنس عمران فارمولا اپنایا، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو گیا، مخالفین کی ریلی گاڑیوں کی قطار پر مشتمل تھی، انسانوں پر نہیں، تمہاری ریلی سے زیادہ لوگ ہماری میٹنگ میں ہیں، موجودہ بلدیاتی نظام میں اختیارات چھین لئے گئے۔ یہ نظام نوکر شاہی کا محتاج ہی رہیگا۔ ایم کیو ایم اس بلدیاتی نظام کو تسلیم نہیں کرتی، کراچی میں ہمارا میئر آیا تو بلدیاتی قانون میں ترمیم کروائیں گے۔ سندھ اسمبلی نے عوامی امنگوں کا لحاظ نہ کیا تو احتجاج کریں گے۔
رابطہ کمیٹی/ حیدر رضوی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...