غداری کیس: وفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کردی

Nov 29, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنگین غداری کیس میں وفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 10 نومبر کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست ایڈیشنل اٹارنی جنرل رمضان کریم کنڈی کے ذریعے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو ناقص قرار دیا جس پر تحفظات ہیں۔ ایف آئی اے نے شفاف تحقیقات کی تھیں جس کو ناقص کہا گیا۔ وفاق نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ درخواست منگل کو سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
اپیل دائر

مزیدخبریں