بھارت نے کنٹرول لائن پر فوج کو مضبوط بنانے کیلئے جدید آلات نصب کردئیے

Nov 29, 2015

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت جموں کی بین الاقوامی سرحد ، لائن آف کنٹرول پر جدید آلات نصب کر رہا ہے تاکہ دراندازی کی روک تھام کی جاسکے۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے جموں کی بین الاقوامی سرحد، لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج نے سرحد پار کی سرگرمیوں پر مسلسل نگرانی کیلئے رات کے دوران کسی سرگرمی پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی جدیدکیمرے‘ دوربینیں اور آلات نصب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
جدید آلات

مزیدخبریں