کمپیوٹر سکیورٹی کا دن کل منایا جائیگا

عارفوالا (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 30 نومبر بروز پیر کو کمپیوٹر سکیورٹی کا دن منایا جائیگا۔ کمپیوٹر کی حفاظت کا دن منانے کا آغاز 30 نومبر 1998ء کو ہوا تھا، اس دن کو منانے کا مقصد کمپیوٹر کے ڈیٹا کی حفاظت کیلئے آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ لوگوں کو کمپیوٹر کے استعمال سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکیں۔ عارفوالا سمیت ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں اس حوالے سے مختلف تقاریب کا انعقا د کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن