سری لنکا میں پاکستان کیساتھ کھیلے تو احتجاج کرینگے : شیوسینا بھارتی وزارت داخلہ نے بھی سیریز کی مخالفت کر دی

نئی دہلی (آئی اےن پی+ نوائے وقت رپورٹ) شیوسینا کے غنڈے پاکستان بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے، بھارتی میڈیا نے بھی دباﺅ میں آکر سیریز نہ ہونے کی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا نے پہلے 15 دسمبر سے سیریز شروع ہونے کا شوشہ چھوڑا تو دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ہی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا آغاز کردیا۔ پھر وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے پینترا بدلا اور کہہ ڈالا کہ پاک بھارت سیریز پر انکی حکومت کے درمیان ابھی کچھ طے نہیں پایا۔ اب بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور ہاکی فیڈریشن نے بھی کر کٹ سےرےز کی مخالفت کردی۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کے جذبات پاک بھارت میچوں کے مخالف ہیں اسلئے موجودہ حالات میں سیریزنہیں کھیلی جاسکتی۔ دوسری جانب بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر بٹرا نے پاکستان بھارت سیریز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہئے لیکن یہ بات پاکستان بھارت سیریز پر صادق نہیں آتی۔ نریندرا بٹرا نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار کے دہشت گردوں نے ایک ہفتے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں کرنل سنتوش مہاندک کو ہلاک کیا اور بی سی سی آئی کو پاکستان سے سیریز کی پڑی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان کے لیے صرف پیسہ ہی سب کچھ رہ گیا ہے۔ شیوسینا کا ترجمان اخبار”سامنا“ پاکستان دشمنی میں ایک اور قدم آگے بڑھ گیا اور اخبار نے اداریہ لکھا کہ پاکستان بھارت سیریز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سے لگ رہا ہے کہ جیسے اجمل قصاب کو اسکی ٹیم کے ساتھ اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔اخبار نے یہ زہر بھی اگلا کہ دہشت گردی کی وجہ سے سیریز پاکستان میں نہیں کرائی جا رہی اور شیوسینا اسے بھارت میں ہونے نہیں دیگی۔ شیوسینا نے سری لنکا میں سیریز ہونے کی صورت میں بھی شدید احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔ آن لائن کے مطابق آئی پی ایل کے چیف کمشنر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان سے سیریز کیلئے حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سیریز کا حتمی معاملہ حکومت کی جانب سے جواب آنے کے بعد ہی ہوسکے گا۔ علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سے سیریز نہ ہونے پر ڈومیسٹک ٹی20 کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارت سے حوصلہ افزا خبریں نہیں آرہیں۔ 5 ڈومیسٹک ٹیموں کا ٹی20 ٹورنامنٹ پلان کیا جارہا ہے۔ پلان بی کے طور پر پین ٹینگولر ٹی20 کپ کرایا جائےگا۔ ٹی20 کپ میں چاروں اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ ٹورنامنٹ ڈومیسٹک کرکٹ کے کیلنڈر ایئر میں نیا اضافہ ہوگا۔
شیوسینا دھمکی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...