پی پی 147 کے ضمنی انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئیں، الیکشن کمشن کو مسلم لیگ (ن) کی درخواست

لاہور (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) پی پی 147 لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن لطیف نے بھی ضمنی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایت کردی ہے۔ محسن لطیف کی الیکشن کمشن کو درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکے حلقے میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، میرے پولنگ ایجنٹوں کو انتخابی نتائج نہیں دیئے گئے، جہاں انتخابی نتائج ملے وہاں یا تو محسن لطیف کے ووٹ کم ظاہر کئے گئے یا زیادہ ووٹوں کو کم بنا دیا گیا۔ محسن لطیف نے الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے حلقے میں ووٹوں کا آڈٹ کرایا جائے اور انگوٹھوں کے نشانوں کی تصدیق کرائی جائے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کا موقف درست ثابت کردیا، این اے 122 میں دھاندلی تسلیم کریں، سیٹ چھوڑ دوں گا۔
پی پی 147

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...