لاہور(نمائندہ سپورٹس )ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے اپنی فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کو اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی اور رینکنگ میں اپنی دوسری پوزیشن برقراررکھنے کے لیے محنت کی ضرورت ہے۔ اگلے سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل اپنی فٹنس اور فیلڈنگ بہتر کرنا ہوگی۔ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔جدید کرکٹ اور اس کا طرز عمل تبدیل ہوچکا ہے، ہم نمبر دو پر اس لیے ہیں کہ ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ ہماری فٹنس اور فیلڈنگ میں خامیاں ہوں اور یہ فٹنس کا کھیل ہے۔ٹیم انتظامیہ کو ذمہ داری لینا ہوگی اور اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ کھیل میں بہتری لانا ہوگی بحیثیت کوچ ہمیں کارکردگی بڑھانے پر توجہ دینی ہے۔ اگر ایک کھلاڑی فٹ نہیں ہے لیکن باصلاحیت ہے تو آج کے کھیل کے مطابق فٹنس کی زیادہ ضرورت ہے۔ہمارا ڈومیسٹک نظام اتنا اچھا نہیں جہاں ٹیم کو مختصر طرز کی کرکٹ میں سیکھنے کو ملے۔عمر اکمل کی کارکردگی کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی جواب دہ ہے۔