ملتان (نامہ نگار خصوصی) پیر طریقت مولانا حامد علی خانؒ نے ملک پر ہی نہیں دلوں پر حکمرانی کی۔ آپ نے وقت کے فرعونوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ پیر طریقت سیمینار پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے مقررین نے کیا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان اور صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نقشبندی نے کی۔ جبکہ جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی‘ جمعیت علمائے پاکستان ملتان کے ڈویژن کے صدر محمد ایوب مغل‘ ڈاکٹر محمد اکمل مدنی‘ بابو نفیس انصاری‘ علامہ قاری غلام دستگیر حامدی‘ بشارت اعلیٰ قریشی‘ عمران یوسف‘ ارشد اقبال نیازی‘ شیخ عبدالحمید‘ رکن الدین ندیم حامدی‘ سجاد حامدی‘ عامر محمود نقشبندی‘ محمد علی رضوی‘ حافظ ظفر قریشی‘ پروفیسر اختر انصاری‘ ڈاکٹر اکمل مدنی‘ شیخ عمر دین‘ امتیاز گلزار چٹان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا حامد علی خان اسلام کے علمبردار اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے آپ نے ساری زندگی محبت رسول کا درس دیا۔ تحریک نظام مصطفیٰ میں کارہائے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما حافظ محمد ظفر قریشی نے کہا کہ مولانا حامد علی خانؒ نے ساری زندگی تقوی و پرہیز گاری میں گزاری۔