میکسیکو کے صوبے "میچوکان" کے جنگلوں میں لاکھوں کی تعداد میں شاہی تتلیاں آرہی ہیں۔فضا میں نارنجی اور کالے رنگ کی اڑتی ہوئی تتلیوں نے خوبصورت سماں باندھ رکھا ہے۔اس خوبصورت نظارے کو دیکھنے کے لےہرسال بڑی تعداد میں سیاح میکسیکو آتے ہیں۔اس سال بھی ہزاروں کی تعداد کی تعداد میں سیاح میکسیکو پہنچ رہے ہیں۔یہ تتلیاں شمالی کینڈا اور کیلی فورنیا جیسے برفباری والے علاقوں سے چار سے پانچ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے میکسیکو آتی ہیں۔ان کی تعداد ماضی میں کبھی ایک ارب سے بھی زیادہ ہوتی تھیمگر فضائی آلودگی کے باعث اب انکی تعداد میں بڑی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے۔
میکسیکو کے جنگلوں میں سردی سے بچنےکے لیے آنے والی رنگ برنگی شاہی تتلیوں کی بہارنے جنگل میں منگل کردیا
Nov 29, 2015 | 14:04