لاہور(صباح نیوز)پنجاب کابینہ میں شامل کئے گئے مزید11 وزرا نے گزشتہ روز حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے حلف لیا،2 نئے معاون خصوصی اور 3 مشیر بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہونگے۔پنجاب کابینہ میں 11نئےوزرا میں نغمہ مشتاق،امانت اللہ خان شادی خیل ،خواجہ سلمان رفیق،شیخ علاوالدین،منشااللہ بٹ ، مہر اعجاز احمد ، زعیم حسین قادری،محمدنعیم اختر،سیدرضاعلی گیلانی،جہانگیرخان زادہ اورملک احمدیارہنجراشامل ہیں۔جہانگیرخان زادہ شہیدوزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے صاحبزادے ہیں۔ ملک احمدخان اورراناارشدوزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں، گورنر ہاوس میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر لیگی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ نئے گیارہ وزراءنے گورنر ہاﺅس میں اپنے عہد ے کا حلف اٹھانے کے بعد مزار داتا دربار پر حاضری دی۔ چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) لاہور کے سینکڑوں کارکن مزار داتا دربار پر اکٹھے ہوگئے جہاں کارکنوں کو نئے وزراءکو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔
وزراءحلف