مکرمی! ہماری پختہ سڑک 2کلو میٹر ازشاہی روڈ نزد گلشن زمان بھٹی صاحب تا قبرستان گائوں عثمان پور موضع شہباز پور تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر 2003ء میں علاقہ ایم پی اے میاں خادم حسین کالو کے سپیشل فنڈز سے منظور ہوئی تھی۔ ٹھیکیدار نے کام شروع کیا۔ قبرستان تک سڑک پر بھرتی اور موٹے پتھر اور بجری بچھانے کے بعد فنڈز ختم ہونے کے بہانے کام بد کردیا۔ اہل علاقہ اور انتظامیہ کی مداخلت پر دوبارہ کار شروع کیا۔ لیکن تھوڑا کام کر کے دوبارہ تمام مشینری اور لیبر سمیت غائب ہوگیا۔ہماری سڑک آج بھی نامکمل اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پتھرچاروں طرف بکھرے پڑے ہیں۔ سڑک پر چلنا عذاب بن چکا ہے۔ متعلقہ اداروں اور افسران کو فنڈز کیلئے متعدد درخواستوں اور یاد دہائیوں کے باوجود تاہنوز حکومتی اور سیاسی لوگ ہماری بات ماننے سے بالکل انکاری ہیں MNA صاحب نے آج تک ہمارے گائوں عثمان پور کیلئے کوئی رقم گرانٹ بالکل نہ دی ہے۔ گزارش ہے کہ ہماری سڑک کیلئے گرانٹ جاری فرمائی جائے تاکہ مصیبت اور پریشانی سے جان چھوٹ سکے اور علاقہ کے لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔(سیف اللہ بھٹہ ، واہلیان علاقہ بستی عثمان پور (پاٹی پور) موضع شہباز پور تحصیل منچن آبادضلع بہاولنگر)